افغانستان کی عدالت کی طرف سے صحافی کو ایک سال قید کی سزا پر آزادی اظہار رائے کے حامیوں کا کہنا ہے کہ صحافی کی سوشل میڈیا پوسٹس میں طالبان حکومت پر تنقید اور 'جاسوسی' کے الزامات پر یہ سزا سنائى گئى ہے۔ طالبان کے ترجمان کے مطابق یہ سزا ان کی جانب سے مجرمانہ بدتمیزی پر دی گئى ہے۔ جانتے ہیں ایاز گل سے۔
مظاہرے میں ضلع خیبر کے صحافیوں اور مقامی پریس کلبوں کے عہدیداروں اور مختلف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں سے منسلک افراد نے شرکت کی اور صحافی خادم آفریدی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔
مغربی کنارے میں رپورٹنگ کے دوران ہلاک ہونے والی خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ کی ہلاکت کی تحقیقات پر اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ دونوں جانب سے متضاد دعووں کے بعد مختلف آزاد گروہوں نے اپنے طور پر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
فلسطینوں کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیل کی کارروائی کے دوران صحافی نشانہ بنیں۔ بیان کے مطابق شیرین ابو عاقلہ فلسطین کی ایک مشہور صحافی تھیں جو کہ ایک عربی نیوز چینل سے وابستہ تھیں۔ وہ فائرنگ کی زد میں آنے سے زخمی ہوئی، بعد ازاں ان کی موت ہو گئی۔
صحافت کے شعبے میں 'پبلک سروس' کی کٹیگری میں دی واشنگٹن پوسٹ کو ایوارڈ دیا گیا۔اخبار کو یہ ایوارڈ سال 2021 میں امریکی کانگریس کی عمارت' کیپٹل ہل' پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کیے گئے حملے کی کوریج پر دیا گیا۔
پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان مخالف مواد پھیلانے سے دور رہیں۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی سوشل میڈیا پوسٹس نفرت انگیز اور ملک کے خلاف نہیں ہونی چاہیئں۔
ریاست کے اٹارنی جنرل نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ ایل ڈیبیٹ کے ایک تجربہ کار صحافی اور کالم نویس ایزیک رامیرز ایک ہائی وے کے کنارے مردہ پائے گئے۔ رامیز کی لاش سیکیورٹی فورسز کو ایک سیاہ پلاسٹک بیگ میں لپٹی ہوئی ملی۔
اخبارات میں کارٹون چھپنے کی روایت دہائیوں سے چلی آ رہی ہے جسے اب بھی اہمیت حاصل ہے۔ سیاسی جماعتوں پر ہلکی پھلکی تنقید ہو یا کسی سنجیدہ بحث سے طنز و مزاح کا پہلو نکالنا ہو، کارٹونسٹ ہر معاملے کو تصاویر کی شکل میں عوام کے سامنے لاتے رہے ہیں۔ لیکن اب صحافیوں کے لیے بڑھتے چیلنجز کے دوران کیا ان کا کام بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے اور کیا کارٹونسٹ اپنے کام میں آزاد ہیں؟ جانتے ہیں نوید نسیم کی رپورٹ میں۔
اس انڈیکس میں پاکستان بارہ درجے تنزلی کے ساتھ اس برس 157ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔ بھارت 8 درجے تنزلی کے ساتھ 150 جب کہ سری لنکا 146، بنگلہ دیش 162 اور میانمار 176 کی درجہ بندی پر ہے۔
اس سال مارچ کے مہینے میں کولیشن فار ویمن اِن جرنلزم کو خواتین صحافیوں کے خلاف 32 کیسز کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ ان میں سب سے نمایاں یوکرین میں جنگ کے دوران کام کرنے والی خواتین صحافیوں کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات ہیں۔ جنگ کے دوران رپورٹنگ کے تجزبات کے بارے میں جانتے ہیں وی او اے کی صحافی ہیدر مرڈوک سے۔
بھارت کے زیرانتظام کشمیرمیں آزاد میڈیا سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ 2019 میں دہلی حکومت کے جانب سے کشمیر کی آئینی نیم خودمختاری ختم کرنے کے بعد سے وہ مشکل ترین صورت حال سے دوچار ہیں۔ پریس کونسل آف انڈیا کے مطابق کشمیر میں پریس کی آزادی بتدریج سلب کی جا رہی ہے۔ زبیر ڈار اور یوسف جمیل کی رپورٹ۔
پاکستان میں آزادی صحافت کے حوالے سے صحافیوں کی مشکلات میں آئے دن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹر ود آؤٹ بارڈرز کی 2022 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے 180ممالک میں پاکستان کو145ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ مزید جانتے ہیں وائس آف امریکہ کے نذرالسلام سے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available