فٹبال کی دنیا میں امریکہ کی ساکر فیڈریشن وہ پہلی گورننگ باڈی ہے جس نے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو برابر تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویڈیو دیکھیے۔
چیک ریپبلک میں 'سکائی برج 721' کے نام سے پل بنایا گیا ہے جس کی لمبائی 721 میٹر ہے۔ دنیا کا سب سے لمبا یہ پل پیدل چلنے والوں کے لیے ہے جسے لوگوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ پل زمین سے 95 میٹر اونچائی پر قائم ہے اور دو پہاڑوں کو آپس میں ملاتا ہے۔ یہ پل پہاڑوں کے درمیان وادی میں معلق ہے۔
ہالی وڈ کے ایکشن ہیرو ٹام کروز نے تیس برس بعد بدھ کو فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے 'کان فلم فیسٹیول' میں شرکت کی ہے۔ اداکار کی فیسٹیول میں آمد کے موقع پر فرانسیسی ایئرفورس کی ایروبیٹک ٹیم نے فضائی کرتب دکھاتے ہوئے ان کا شان دار استقبال کیا۔
Bilawal Bhutto with Blinken in New York
بھارت نے شدید گرمی کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں کمی اور قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے باعث گندم کی بین الاقوامی برآمد پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے، تاہم کہا ہے کہ پہلے کے معاہدے پورے کیے جائیں گے۔ ویڈیو دیکھیے۔
سعودی عرب کے فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز میڈیکل چیک اپ کے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہو گئے۔ 86 سالہ کنگ سلمان نے اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو 2015 میں اپنا ولی عہد مقرر کیا تھا لیکن محمد بن سلمان پہلے ہی اپنے والد کے حصے کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی ایک عمارت میں آتشزدگی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ستائیس ہوگئی ہے۔ پولیس نے فائر سیفٹی کے ضابطوں کی خلاف ورزی کے الزام میں دو افراد کو ہفتے کو گرفتار کرلیا ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ اندازوں کے مطابق یو کرین میں شہری ہلاکتوں کی تعداد 3381 تھی۔ لیکن حقیقت میں یہ تعداد اس سے ہزاروں زیادہ ہے۔ اور کئی علاقوں میں اب بھی اقوام متحدہ کے ارکان کی چھان بین جاری ہے۔ ویڈیو دیکھیے۔
نیپالی کوہ پیما کامی ریتا شرپا نے 'ماؤنٹ ایورسٹ' کو 26ویں مرتبہ سر کر کے اپنا ہی بنایا ہوا ریکارڈ توڑ دیا۔ دنیا کی سب سے بلند چوٹی کو سر کرنے کی کوشش میں اب تک 311 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ویڈیو دیکھیے۔
نایاب ہیرے، قیتمی پتھروں سے جڑے بریسلٹ اور مہنگی گھڑیوں سمیت کچھ نادر زیورات دس مئی کو سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں نیلام کیے جائیں گے۔ 80 قیراط سے بڑے ہیرے اور روبی سے بنائی گئی انگوٹھی 80 لاکھ ڈالر میں فروخت ہونے کی توقع ہے۔
امریکی سپریم کورٹ کے ججوں کی رائے پر مبنی ایک مسودے سے پتا چلا ہے کہ عدالت 1973 کے اس تاریخی فیصلے کو ختم کر سکتی ہے جس کے تحت ملک بھر میں اسقاطِ حمل کو آئینی تحفظ دیا گیا تھا۔ اس امکان کے خلاف نیو یارک، لاس اینجیلس، فینکس اور واشنگٹن ڈی سی سمیت امریکہ کے کئی شہریوں میں مظاہرے ہوئے ہیں۔
جاپان میں دندان سازوں کی تربیت کے لیے ایک ایسا منفرد روبوٹ متعارف کرایا گیا ہے جو دکھنے میں تو کھلونا لگتا ہے مگر بچوں کی طرح مختلف حرکتیں کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ روبوٹ جاپان کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی اور ایک مقامی ڈینٹل اسکول نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے جسے 'پیڈیا روئڈ' کا نام دیا گیا ہے۔
مزید لوڈ کریں