گزشتہ برسوں میں بنگلہ دیش کے اندر جن متعدد افراد کو 1971 میں پاکستان سے علیحدگی کی تحریک کے زمانے میں قتل و غارت کے الزامات کے تحت عدالت سے سزائیں سنائے جانے کے بعد پھانسی دی گئی جن کا تعلق اس وقت کی پاکستانی فوج سے بتایا جاتا ہے۔
پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے سربراہ، ڈاکٹر طاہر اشرف نے وی او اے کو بتایا کہ ان کے پاس اسکاٹ لینڈ یارڈ کیسوں کے تجزیے کے لیے نمونے بھجواتی ہے اور دنیا بھر میں امریکہ، جرمنی اور اسکینڈے نیویں ملکوں سمیت دنیا کے گیارہ ملکوں سے کیسیز آتے ہیں
فیس بک کے مطابق پاکستان سے سائیڈ کاپی نامی ہیکر گروپ نے طالبان حکومت سے پہلے کابل میں حکومت اور فوج کے عہدیداروں کے اکاونٹس ہیک کیے۔ تجزیہ کاروں کے بقول جدید دور میں نگرانی کے طریقے بھی فزیکل نہیں ْڈیجیٹل ہو گئے ہیں۔ سائبر سکیورٹی کے بین الاقوامی ضابطے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
ڈیرل مچل کی دھواں دھار اننگ نے بظاہر ہارا ہوا میچ نیوزی لینڈ کو جیت کر دے دیا۔ آخری اٹھارہ گیندوں پر مچل اور نیشم نے چھپن رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فائینل میں پہنچا دیا
چاروں سیمی فائنلسٹس پر اگر ایک نظر ڈالی جائے تو چار میں سے تین ٹیمیں عالمی رینکنگ میں پہلے چار نمبروں پر ہیں۔ آسٹریلیا واحد ٹیم ہے جو ابتدائی رینکنگ میں چھٹے نمبرپر ہونے کے باوجود ٹاپ فور میں شامل ہوئی ہے
اس میچ میں ہار جیت دونوں ٹیموں کے ورلڈ کپ میں آگے بڑھنے کے امکانات کے حوالے سے بے معنی رہی، کیونکہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی ورلڈ کپ سے باہر ہو چکی ہیں
افغانستان، جس کے باولنگ اٹیک نے پورے ٹورنامنٹ میں کرکٹ مبصرین کو متاثر کیا تھا اور جس کے خلاف پاکستان کی ٹیم 145 رنز کے تعاقب میں پریشانی سے دوچار رہی، آج اس کی باولنگ میں وہ رنگ نظر نہیں آیا۔ سوشل میڈیا پر کرکٹ کے شائقین میچ میں فیلڈنگ کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے رہے
سوشل میڈیا صارفین جو آصف علی کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت پر نالاں تھے اور نت نئی میمز بنارہے تھے، اب معافی مانگ رہے ہیں اور آصف کو ہیرو مان رہے ہیں۔
پاکستان کی ٹیم چوںکہ ون ڈے یا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کبھی بھی بھارت سے جیت نہیں سکی تھی۔ اس لیے پاکستان کے فینز اکثر جھلائے ہوئے نظر آتے تھے۔ پہلی بار ہوا ہے کہ گرین شرٹس نے بابر اعظم کی قیادت میں وہ کام کر دکھایا ہے جو ماضی کے کسی کپتان کی قیادت میں نہیں ہو سکا۔
افغانستان کی موجودہ حکومت کے ساتھ روس کس طرح کا تعاون کر سکتا ہے جو ملک میں امن و امان کے قیام میں مدد گار ہو؟ کیا روس کابل کو فوجی سازوسامان دینے یا فوجی تربیت کی حامی بھی بھر سکتا ہے؟
تجزیہ کاروں کے نزدیک صدر اشرف غنی کے پاس اہم موقع ہے کہ وہ صدر بائیڈن کو اگر انخلا کے عمل کو سست کرنے پر قائل نہیں کر سکتے تو افغانستان کے لیے امریکہ کی جاری حمایت اور فضائی مدد کی یقین دہانی حاصل کر سکیں۔ کچھ تجزیہ کاروں کے نزدیک کچھ نیا سامنے آنے کے امکانات نہیں ہیں۔
سپریم کمانڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایران کے فوجی اور جوہری معاملات پر حتمی اختیار حاصل ہے اور صدر کا دفتر معیشت جیسے اندرونی معاملات پر کنٹرول رکھتا ہے اور دنیا کے سامنے ایران کا چہرہ ہوتا ہے۔
واشنگٹن میں سیاسی، صحافتی اور آزادی تقریر کے حلقے بدھ کے روز کی جائزہ بورڈ کی رولنگ پر ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ دوسری جانب بورڈ میں شامل ڈنمارک کی سابق وزیراعظم سمیت کئی ارکان اپنے فیصلے کا دفاع کر رہے ہیں۔
ماہرین غور کر رہے ہیں کہ امریکہ کو فوجی انخلا کے بعد افغانستان کے امن عمل اور سیاسی استحکام میں کتنی دلچپسی رہ جائے گی؟ امریکہ اور نیٹو افواج کے جانے کے بعد پیدا ہونے والے خلا کو کون پر کرے گا؟ پاکستان اور خطےکے ممالک کا کردار کیا ہوگا؟کیا پاکستان ماضی کی طرح کسی ایک افغان دھڑے کی حمایت کرے گا؟
تجزیہ کاروں کے مطابق، جوہری عدم پھیلاؤ، چین کی نامناسب تجارتی پریکٹس کو روکنا اور روس اگر جارحیت دکھائے تو امریکہ اس کا مقابلہ کرے گا۔۔ یہ امریکی خارجہ پالیسی کے تین بنیادی ستون ہیں اور صدر بائیڈن نے ان تینوں ستونوں کا دفاع کیا ہے۔
طالبان کو استنبول مذاکرات میں شرکت پر آمادہ کرنے کے لئے پاکستان پر کتنا دباؤ ہے؟ اگر امریکہ معاملات طے کئے بغیر افغانستان سے نکلا تو روس اور چین کا کیا کردار ہوگا؟ جنرل امجد شعیب، عارف انصار اور بلقیس احمدی کے تجزیے پر مبنی رپورٹ
چھ میں سے پانچ سوئنگ اسٹیٹس میں صدر ٹرمپ کو سینئر ووٹرز کی حمایت میں برتری حاصل ہے جب کہ بعض ریاستوں میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن ٹرمپ سے آگے ہیں۔
احمد نورانی کا دعوی ہے کہ باجوہ خاندان کی جائیداد سے متعلق ان کے پاس موجود دستاویزات درست ہیں۔ ان کے بقول ان کے پاس مزید معلومات تھیں مگر انہوں نے وہی معلومات شائع کیں جن کی وہ تصدیق کر پائے ہیں۔
دنیا بھر میں پھیلی مہلک وبا سے وہ لوگ بھی محفوظ نہیں جن کا کام اس وبا سے نمٹنا ہے۔ سیاسی قائدین ہوں یا طبی عملہ، متعدد اس کرونا وبا کی لپیٹ میں ہیں۔ سخت جان کھلاڑی بھی محفوظ نہیں رہے۔
مزید لوڈ کریں