رسائی کے لنکس

 یمن کی جیل پر سعودی فضائی کارروائی میں 100 سے زائد قیدی ہلاک وزخمی


21 جنوری 2022 کو انصار اللہ میڈیا سینٹر کے ذریعے دستیاب ایک ہینڈ آؤٹ ویڈیو سے حاصل کردہ یہ تصویر شمالی یمن میں صعدہ کے حوثی باغیوں کے گڑھ میں ایک جیل کی تباہی کو ظاہر کرتی ہے جب اسے ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

یمن میں حوثی گروپ کی ایک جیل پر سعودی عرب کی قیاد ت میں اتحادی فورسز کی ایک فضائی کارروائی میں جمعے کے روز سو سے زائد قیدی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے ایسو سی ایٹڈ پریس نے انسانی جانوں کو بچانے والے عملے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمن کے شمالی شہر صعدہ میں ہونے والی اس کارروائی کے بعد ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کی اصل تعداد کیا ہے۔

یمن میں انٹرنیشل کمیٹی آف ریڈ کراس کے ترجمان بشیر قمر کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں اموات میں اضافہ بھی ہو سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ کراس کمیٹی کے عملے نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف جگہوں پر پہنچا دیا ہے۔

کیا یمن جنگ خطے کے دیگر ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:06:26 0:00

البتہ سیو دی چلڈرن نامی عالمی تنظیم کے مطابق صعدہ شہر میں جیل کے مقام پر کارروائی میں ہلاکتوں کی تعداد 60 بتائی جاتی ہے۔

صعدہ شہر میں کارروائی کے علاوہ اتحادی فورسز نے بندر گاہ کے شہر حدیدہ میں ایک ٹیلی کمیونیکیشن سنٹر کو بھی ایک کارروائی کا نشانہ بنایا، جبکہ دارالحکومت صنعا کے قریب بھی ایک اور کارروائی کی گئی۔حدیدہ شہر میں نشانہ بنایا گیا کمیونیکیشن سنٹر یمن کی انٹرنیٹ تک رسائی ممکن بناتاہے۔

خیال رہے کہ صنعا پر سن 2014 سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجو گروپ کا قبضہ ہے۔

سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فورسز کی یمن میں کی جانے والی یہ کارروائی حوثیوں کی جانب سے کچھ روزقبل متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت کی شہری تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملے کےبعد ہورہی ہے۔ لیکن سعودی عرب کی قیادت میں لڑائی میں شامل اتحادی فورسز نے ابھی تک سعدہ میں کی گئی کارروائی کو تسلیم نہیں کیا۔

XS
SM
MD
LG