رسائی کے لنکس

پی ایس ایل میں سلطانز نے زلمی کو ہرا دیا


ذلشان اشرف

پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی۔ آخری اوور میں پشاور زلمی کو 15 رنز درکار تھے لیکن اس کے بیٹسمین 11 رنز بناسکے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیتا اور فیلڈںگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ ذیشان اشرف نے 39 گیندوں پر 52 رنز اسکور کیے۔ خوشدل شاہ نے 30 اور کپتان شان مسعود نے 28 رنز بنائے۔ راحت علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹیں کھوکر 151 رنز بناسکی۔ امام الحق نے 41 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔ شعیب ملک نے 30 اور عمر امین نے 29 رنز اسکور کیے۔ سہیل تنویر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ذیشان اشرف کو مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔

اس میچ کے بعد ملتان سلطانز کی ٹیم کے 14 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ وہ پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ پشاور زلمی کے 10 میچ مکمل ہوگئے ہیں اور وہ 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ کراچی کنگز کے 9، لاہور قلندرز کے 8 اور اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 7،7 پوائنٹس ہیں۔

لیگ کے اب 3 میچ باقی ہیں۔ ہفتے کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹڈ مدمقابل آئیں گے۔ اتوار کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز جبکہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقابلہ کریں گے۔ منگل کو دونوں سیمی فائنل کھلے جائیں گے۔ بدھ کو لاہور میں فائنل منعقد کیا جائے گا۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG